
(24 نیوز )جماعتِ اسلامی بنگلا دیش نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں مجموعی نتائج کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلادیش شفیق الرحمٰن نے کہا ہے کہ وہ نتائج کو قبول کرتے ہیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلادیش نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہیں، دوسری جانب بنگلادیش الیکشن کمیشن نے 13 ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں 297 ارکانِ پارلیمنٹ کی کامیابی کا سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یورپی یونین مبصر مشن کے سربراہ ایورز ایجابس نے بنگلا دیش میں انتخابات کو معتبر اور منظم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2026ء کے پارلیمانی انتخابات جمہوری نظام اور قانون کی بالادستی کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، 19 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب
