تہران 6مارچ (یو این آئی) ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ ثالثی پر بات چیت ان لوگوں کے ساتھ ہونی چاہیے جنہوں نے اس تنازع کی آگ بھڑکائی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس’ پر جاری کردہ ایک بیان میں پیزشکیان نے خطے میں جاری تنازعات اور امن مذاکرات کے بارے میں ایران کے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ “ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم خطے میں دیرپا امن کے لیے پرعزم ہیں، اس کے باوجود ہمیں اپنی قوم کے وقار اور خودمختاری کے تحفظ میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے ۔ایرانی صدر نے موجودہ کشیدگی کے ذمہ دار فریقوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “ثالثی ان لوگوں کے ساتھ بات چیت کے بارے میں ہونی چاہیے جنہوں نے ایرانی عوام کو کم سمجھا اور اس تنازع کے شعلوں کو ہوا دی۔
