Sat. Mar 14th, 2026

جو تباہی ہوئی ہے اسے پہلے سے بہتر بنا کر تعمیر کریں گے: ایرانی صدر

news 1773505197 3583



news 1773505197 3583

(ویب ڈیسک)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جو تباہی ہوئی ہے اسے پہلے سے بہتر بنا کر دوبارہ تعمیر کریں گے۔

اپنے بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مسلط کی گئی ظالمانہ جنگ کے 15 دن ہوچکے ہیں۔ امریکا اسرائیل جنگ کے باوجود ایران میں حالات معمول پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود عوامی خدمات کی فراہمی میں کوئی بڑا تعطل نہیں، ایرانی عوام کے تعاون سے اس صورتحال کو بھی گزار لیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہُرمُز کو کھلا رکھنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کئی ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر خزانہ کا اہم بیان





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *