(24 نیوز ) مسافر طیارے میں اچانک سانپ نکل آیا، سانپ کو دیکھ کر جہاز میں سوار مسافروں کے ہوش اڑ گئے، سانپ کے جہاز میں انٹری پر فلائٹ 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں ہوائی جہاز اڑنے کےلیے تیار کھڑا تھا، تاہم اچانک وہاں موجود سانپ نمودار ہوگیا، عملے کو بورڈنگ سے قبل جہاز کے لینڈنگ گیئر کے قریب ایک زندہ سانپ نظر آیا جس کے بعد انھوں نے فوری طور پر اسے پکڑنے کا فیصلہ کیا۔
ہوائی جہاز میں سانپ کی موجودگی نے مسافروں اور عملے کی سلامتی کے حوالے سے خدشات پیدا کیے جس کے بعد ایئرپورٹ سکیورٹی اور وائلڈ لائف حکام کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا کہ وہ سانپ کو قابو میں کریں۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر ، ریچھ کے حملہ میں شہری جان گنوا بیٹھا
سکیورٹی ٹیم نے بڑی مشکل سے 2 گھنٹوں کی محنت کے بعد سانپ کو پکڑا کیوں کہ وہ جہاز کے نچلے حصے میں چھپ گیا تھا۔
سانپ کو پکڑنے اور ہوائی جہاز کا حفاظتی معائنہ مکمل ہونے کے بعد ہی جہاز کو اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی، اس دوران مسافروں کو ایئرپورٹ لاؤنج میں انتظار کرتے رہے۔