Thu. Mar 26th, 2026

حماس نے فوجی کیمپ میں گھس کر 4 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا

news 1757359904 9618



news 1757359904 9618

(24 نیوز )غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے حملے میں  4 اسرائیلی فوجی  ہلاک ہوگئے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس نے غزہ سٹی کے قریب جبالیہ کے علاقے میں پیر کی صبح اسرائیلی فوج کے کیمپ میں گھس کر کارروائی کی۔

3 مزاحمت کاروں کے حملے میں اسرائیلی فوج کی401ویں بکتر بند بریگیڈ کی 52ویں بٹالین کے 4 فوجی ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک فوجی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آوروں نے ایک ٹینک کو نشانہ بنایا، اس پر فائرنگ کی اور پھر دستی بم پھینکا جس سے چاروں فوجی مارے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:غزہ پر امریکی صدر کی تجاویز قبول کرتے ہیں: اسرائیل 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *