Thu. Apr 2nd, 2026

حکومت کا پیٹرول137 روپے 24 پیسے اور ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان

393269 1715774752


وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک اور  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جمعرات کی شب مشترکہ پریس کانفرنس میں پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کر دیا جس کے بعد  پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ ایران جنگ نے نے پورے خطےکو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتیں غیر معمولی حد تک بڑھ چکی ہیں۔ ان کے بقول یہ تنازع صرف خطے تک محدود نہیں رہا بلکہ اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں۔

وزیر پیٹرولیم نے اس موقع پر قومی سطح پر نظم و ضبط اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے آج کے ’مشکل مگر ذمہ دارانہ‘ فیصلوں کو موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے، جس میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فیصلے کا فیصلہ ملک کی قیادت کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کررہی ہے تاکہ یہ حقیقی حقدار تک پہنچے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر موٹرسائیکل کے لیے100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو ڈیزل پر بھی فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے جب کہ ٹرک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو فیول پر 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ریلوے کے لیے حکومت سبسڈی دے گی تاکہ کرایے ایک حد سے نہ بڑھیں کیا جاسکے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس جنگ نے گذشتہ ایک سے دو برس کے دوران پاکستان کی معیشت میں استحکام اور بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

علی پرویز ملک نے سفارتی سطح پر کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ صورتحال کا حل مذاکرات اور امن کی کوششوں میں ہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دبئی اور عمان کی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں، جہاں سے پاکستان اپنی 80 فیصد توانائی ضروریات پوری کرتا ہے، ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہیں۔ ان کے مطابق خام تیل اور ڈیزل کی قیمتیں 250 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہیں، جو ایک تاریخی اضافہ ہے۔

علی پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کے ذریعے کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے اور اس وقت قوم کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *