Mon. Mar 16th, 2026

خاتون کی برہنہ ویڈیو بنا کر شوہر کو سینڈ اورشوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالے ڈلیوری بوائے کا برا انجام

news 1757093722 8852



news 1757093722 8852

(ویب ڈیسک)دودھ اور کریانہ کا سامان گھروں پر  پہنچانے والے ڈلیوری بوائے نے ایک بھارتی خاتون کے بیٹے کی گردن پر  چاقو رکھ کر  اس کی نازیبا ویڈیو بنا کر متاثرہ خاتون کے شوہر کو بھجوا دی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت 22 سالہ گورو کے نام سے ہوئی ہے جو گلستان پور گاؤں کا رہائشی ہے اور متاثرہ خاتون کے گھر دودھ اور کریانے کا سامان پہنچاتا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ایک دن ملزم زبردستی خاتون کے گھر گھس گیا اور اس کے بیٹے کی گردن پر چاقو رکھ کر خاتون کو برہنہ ہونے پر مجبور کیا، اس دوران اس نے موبائل سے ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔متاثرہ خاتون نے تھانے میں اپنی شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ گورو بار بار ویڈیو دکھا کر اسے بلیک میل کرتا رہا اور دھمکی دیتا تھا کہ وہ اس کی بیٹی کو اغواء کر لے گا  یا ریکارڈنگ اس کے شوہر کو دکھا دے گا جو احمد آباد میں ملازمت کرتا ہے۔خاتون کے مطابق ملزم نے بعد میں ویڈیوز اس کے شوہر کو بھیج دیں اور انہیں وائرل بھی کر دیا۔مقامی پولیس نے ملزم کو سورج پور کے علاقے سے گرفتار کر کے اسکا موبائل فون برآمد کرکےاس کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد اور پنجاب میں 7 تا 9 ستمبر اور سندھ  میں کل سے بارشیں،شہری سیلاب کا خطرہ





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *