پٹرول کی قیمت میں 5.30 اور ڈیزل میں 3 روپئے فی لیٹر اضافہ
کمپنی کی سرگرمیاں 35 دن کیلئے بند
حیدرآباد 26 مارچ (سیاست نیوز) پٹرول‘ ڈیزل کی قلت و حمل و نقل میں دشواریوں کو دیکھتے ہوئے خانگی پٹرولیم کمپنی NAYARA نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد شہر حیدرآباد میں کمپنی نے قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ NAYARA پمپ پر پٹرول کی قیمت میں 5.30 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 3روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ دونوں شہروں حیدرآبادوسکندرآباد میں پٹرول کی قیمت 107.46 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 95.70 تک پہنچ گئی ہے۔NAYARA کمپنی نے بتایا کہ تیل کی حمل و نقل کیلئے اضافی اخراجات کے نتیجہ میں کمپنی نے قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ NAYARA انرجی کمپنی کے ہندوستان بھر میں 6967 پٹرول پمپ ہیں۔ ملک بھر میں تمام کمپنیوں کے جملہ 1لاکھ2ہزار75 پٹرول پمپ ہیں ۔پٹرول یا ڈیزل کی قیمتوں میں خانگی کمپنی NAYARA نے ہی ابھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دیگر کمپنیوں نے تاحال اضافہ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ حکومت نے کوئی اضافہ کیا ہے۔ملک بھر میںپٹرول و ڈیزل کی قلت کے علاوہ حمل و نقل میں دشواریوں کے دوران عوام کی پٹرول و ڈیزل کی خریداری اور پٹرول پمپوں پر ہنگامہ آرائی اور خانگی پٹرولیم و انرجی کمپنی کے اضافہ نے عوام کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ اس دوران کمپنی نے اپریل کے اوائل سے 35 دن کیلئے اپنی ریفائنری اور سرگرمیاں روک دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمپنی ہندوستان میں 8 فیصد تیل ریفائن کرتی ہے ۔3
