
(ویب ڈیسک)دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ گرنے کے بعد تیجس طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز گر گئے۔
دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کو اس وقت ایک اور سبکی کا سامنا پڑاجب بھارتی تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا,حادثے کے بعد تیجس طیارہ بنانے والی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس کے شیئرزمیں 2.62 فیصد کمی آگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی جانب آیا،رن وے کے قریب طیارہ زمین سے ٹکرایا پھر شعلے بلند ہوئے,حادثے کے بعد دبئی ایئر شوبھی عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2015 میں بھارتی فضائیہ میں شمولیت کے بعد یہ تیجس کا دوسرا حادثہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا لڑاکا طیارہ دبئی ایئر شو کے دوران گر کر تباہ
خیال رہے کہ تکنیکی خرابی کے باوجود طیارے کو ایئر شو میں شامل کیا گیا،آئل لیک کی وجہ سے تیجس طیارہ پہلے ہی سوشل میڈیا پر تماشہ بنا ہوا تھا۔
ترجمان بھارتی فضائیہ نےحادثے میں پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے،حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہے۔
