(ویب ڈیسک)دبئی کی شہزادی شیخہ مہرا اورمعروف مراکش نژادامریکی ریپیرمونٹاناکی منگنی کی 11 قیراط کی انگوٹھی توجہ کا مرکزبن گئی۔
معروف مراکش نژاد امریکی ریپر فرنچ مونٹانا نےمنگنی پر دبئی کی شہزادی شیخہ مہرا کو منگنی کوایک نایاب 11 قیراط ہیروں سے جڑی انگوٹھی تحفے میں دی ہے جس کی مالیت تقریباً 10 لاکھ امریکی ڈالر بتائی جارہی ہے۔
یہ انگوٹھی نیویارک کے معروف جیولر ایرک دی جیولر نے خصوصی طور پر ڈیزائن کی ہے جس میں ایمرلڈ کٹ ہیرا جڑا ہے جو 11.53 قیراط وزنی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مونٹانا نے یہ انگوٹھی کئی ماہ پہلے آرڈر پر تیار کروائی تھی تاکہ اپنی منگیتر کو ایک منفرد اور شاہانہ تحفہ دے سکیں۔
واضح رہے کہ دونوں شخصیات نے چندروزقبل ہی منگنی کااعلان کیاتھا۔

شیخہ مہرا متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم کی صاحبزادی ہیں اور ان کی ذاتی دولت کا تخمینہ 30 کروڑ ڈالر لگایا جاتا ہے، جبکہ ان کے خاندان کی مجموعی دولت کا اندازہ 18 ارب ڈالر سے زائد ہے، دوسری جانب فرنچ مونٹانا کی مجموعی دولت 25 سے 50 ملین ڈالر کے درمیان بتائی جاتی ہے،شیخہ مہرا کی یہ دوسری شادی ہوگی، اس سے قبل انہوں نے اپریل 2023ء میں ایک شاندار تقریب میں شیخ مانا المکتوم سے شادی کی تھی، تاہم جولائی 2024ء میں انسٹاگرام پر ایک وائرل پوسٹ کے ذریعے اپنی طلاق کا اعلان کردیاتھا۔
