Sat. Mar 21st, 2026

دیمونا شہر پر گرنے والے میزائل کا نشانہ دیمونا نیوکلئیر ری ایکٹر تھا، ایران کا انکشاف

news 1774123095 9586



news 1774123095 9586

(ویب ڈیسک) اسرائیل کے چھوٹے سے شہر دیمونا میں رہائشی عمارت پر ایرانی میزائل گرنے سے درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد ایران کے حکام نے بتایا ہے کہ ان کا اصل نشانہ دیمانا کا نیوکلئیر پلانٹ تھا۔   ایران کی جانب سے اسرائیل کی کسی نیوکلئیر تنصیب پر حملے کی کوشش کا یہ پہلا بیان سامنے آیا ہے۔ 

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں  بتایا گیا کہ ایران کا کہنا ہے کہ وہ نظنز نیوکلئیر کمپلیکس پر آج حملے کے جواب میں دیمونا  نیوکلئیر تنصیب کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ وہ دیمونا کو نشانہ بنا رہا ہے، جس میں اسرائیل کا اہم جوہری تحقیقی مرکز ہے، ایران کا کہنا ہے کہ یہ حملہ نطنز  نیوکلئیر انرچمنٹ سائیٹ پر پہلے کیے گئے حملے کے “جواب” کے طور پر کیا گیا۔

اسرائیل کی  فوج نے  ہفتے کے روز ایران کا نطنز نیوکلیر کمپلیکس پر حملے کا دعویٰ سامنے آنے کے بعد کہا تھا کہ نطنز پر آج کسی حملے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ تین ہفتوں سے جاری جنگ میں اور اس سے پہلے ایران اسرائیل جنگ میں ایران کی طرف سےاسرائیل کی کسی نیوکلئیر سائیٹ پر میزائل مارنے کی کوشش کا اعتراف سامنے نہیں آیا تھا۔ ایران کی جانب سے اسرائیل کی کسی نیوکلئیر تنصیب پر حملے کی کوشش کا یہ پہلا بیان سامنے آیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئےـ ایرانی میزائل گرنے سے اسرائیل کے شہر دیمونا میں 30 افراد زخمی

یہ بھی پڑھیئے:   اسرائیل اور امریکہ نے ایک بار پھر نظنز کے نیوکلئیر کمپلیکس پر حملہ کردیا

یہ بھی پڑھیں: امریکہ ایران میں فوج بھیجنے کا منصوبہ بنا چکا ہے، امریکی نیوز آؤٹ لیٹ کا انکشاف 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *