Sun. Apr 12th, 2026

راہول گاندھی کی امبیڈکر میراتھن میں شرکت – Siasat Daily

page3 2


نئی دہلی، 12 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کانگریس پارٹی کے درج فہرست ذاتوں کے شعبے کی جانب سے منعقدہ “میں بھی امبیڈکر” میراتھن کا اتوار کے روز ہری جھنڈی دکھا کرافتتاح کیا۔ یہ میراتھن نئی دہلی کے منڈی ہاؤس علاقے میں واقع صفدر ہاشمی مارگ سے شروع ہو کر ڈاکٹر امبیڈکر نیشنل میموریل 26، علی پور روڈ تک منعقد کی گئی۔ اس پروگرام کا انعقاد آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے درج فہرست ذاتوں کے شعبے نے او بی سی شعبے کے تعاون سے کیا۔ اس موقع پر راہول گاندھی نے کہا کہ “میں بھی امبیڈکر” میراتھن باباصاحب بی آر امبیڈکر کے افکار اور ہندوستانی آئین کے تئیں ہماری اٹل وابستگی کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج جب آئینی اقدار پر حملے ہو رہے ہیں، ایسے وقت میں ہمیں ہر ناانصافی اور امتیاز کے خلاف باباصاحب امبیڈکر کے نظریات پر چلتے ہوئے متحد ہو کر جدوجہد کرنی چاہیے ۔ انہوں نے پروگرام کے اختتام پر “جے بھیم، جے سنویدھان، جے ہند” کے نعروں کے ساتھ عوام سے اپیل کی کہ وہ آئین کے تحفظ اور سماجی انصاف کے لیے آگے آئیں۔(S/W)



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *