
( ویب ڈیسک )ایران کے صوبے اصفہان میں ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فوج کا ہیلی کاپٹر پھلوں کی مارکیٹ پر گر کر تباہ ہوا۔
اس حادثے میں پائلٹ، معاون پائلٹ اور 2 دکاندار جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق سفیر پکڑا گیا،نئے انکشافات سامنے آ گئے
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے سے قبل اس میں آگ لگنے کی غیرمصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
