Thu. Mar 5th, 2026

رومانیہ میں سٹرک کا نام کراچی ایونیو رکھنے کی تجویز

news 1762428166 9309



news 1762428166 9309

(24 نیوز) یورپی ملک رومانیہ نے پاکستان سے دیرینہ دوستی کے اعتراف میں اپنے بندرگاہی شہر کونسٹانتا کی ایک سڑک کا نام ’’کراچی ایونیو‘‘رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔

یہ اقدام دونوں ساحلی شہروں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور پاکستان اور رومانیہ کے 61 سالہ سفارتی تعلقات کی یاد میں کیا جا رہا ہے۔

یہ تجویز رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹونیسکو اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

سرکاری بیان کے مطابق، کراچی میں بھی ’’کونسٹانتا ایونیو‘‘کے نام سے ایک سڑک کا نام رکھنے کی تجویز زیرِ غور ہے، تاکہ دونوں شہروں کی دوستی، باہمی احترام اور سمندری ورثے کو اجاگر کیا جا سکے۔

سفیر اسٹونیسکو نے کراچی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رومانیہ کی جانب سے کراچی میں اعزازی قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات، کاروباری مواقع اور ثقافتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

یہ اقدام پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی کے کچہری چوک پر تعمیراتی کام ،سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *