(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست بہار کے ضلع جموئی سے رشتوں کو بدنام کردینے والا ایک سنسنی خیز واقعہ منظر عام پرآیا ہے۔ ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے چچا زاد دیور پر جسمانی زیادتی، اسقاط حمل اور شادی کا وعدہ کرکے دھوکہ دینے کا الزام لگایا ہے۔ اور متاثرہ خاتون نے پولیس تھانہ میں رپورٹ درج کروا دی ہے۔
بھارت کے نجی اردو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ 25 سالہ ریتا دیوی کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر گنیش داس ذہنی طور پر بیمار ہے۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے 24 سالہ چچا زاد دیور سبھاش داس نے اسے اپنے عشق کی جال میں پھنسا کر تقریباً ڈیڑھ سال تک اس کا جنسی استحصال کیا۔ خاتون کے مطابق اس دوران وہ حاملہ ہوگئی۔ لیکن سبھاش نے اسے زبردستی اسقاط حمل کروا دیا۔ خاتون نے بتایا کہ ایک بار سبھاش اسے بنگلور لے گیا، جہاں اس نے اپنی بہن کے گھر میں بند کمرے میں اسکی مانگ میں سندور لگا کر اسے اپنی بیوی کے طور پر قبول کرلیا۔ اس نے یہ وعدہ بھی کیا کہ اب وہ پوری زندگی میاں بیوی کی طرح ساتھ رہیں گے۔ سبھاش جہاں بھی جاتا اسے اپنے ساتھ لے جاتا ۔ خاتون نے یہ بھی بتایا کہ ایک بار اس کا شوہر اور گھر والوں نے دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا۔اس پر سبھاش نے اسے پیسے کا لالچ دیا اور کہا کہ اس کا شوہر بیمار ہے اور اسے پارٹنر کی خوشی نہیں دے سکتا، اس لیے اسے اپنی زندگی اس کے ساتھ گزارنی چاہئے۔ لیکن، اب جب خاتون جذباتی اور سماجی طور پر مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہے، تو سبھاش نے اسے چھوڑ دیا اور بھاگ گیا۔ ریتا دیوی نے بتایا کہ اب وہ نہ اپنے شوہر کی ہے اور نہ سبھاش کی ہے۔ وہ اپنے خاندان اور معاشرے سے تمام رشتے توڑ چکی ہے۔ اس نے بتایا کہ سبھاش اب بھی گاؤں میں ہے، لیکن اس کے گھر والے اسے چھپا رہے ہیں۔ریتا دیوی نے اپنے چچا زاد دیور پر جسمانی زیادتی، اسقاط حمل اور شادی کا وعدہ کرکے دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی ۔مقامی پولیس اب معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ: پاکستانی کھلاڑیوں کی لمبی چھلانگ