
(ویب ڈیسک)سعودی شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئی ہیں، ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہزادی وفا بنت بندر کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان، اعلیٰ حکام اور شہری شریک ہوئے۔
ایوان شاہی نے متوفیہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کے علاوہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میئر استنبول کیخلاف چارج شیٹ جمع،استغاثہ کا2 ہزار سال سے زائدقید کی سزا سنانے کامطالبہ
