Fri. Mar 20th, 2026

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں آج عید الفطر – Siasat Daily

saudi 1


ریاض ۔19؍مارچ ( ایجنسیز )سعودی عرب میں عیدالفطر جمعہ 20 مارچ کو منائی جائے گی کیونکہ ماہ شوال کا چاند چہارشنبہ کو نظر نہیں آیا۔یہ اعلان سعودی چاند دیکھنے والے حکام نے کیا جس کے بعد عید کا پہلا دن باضابطہ طور پر جمعہ کیلئے مقرر کیا گیا۔اسی طرح متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور ترکی میں بھی 20 مارچ کو عیدالفطر منائی جائے گی۔خطہ کے دیگر ممالک جیسے عراق، یمن اور لبنان نے بھی باضابطہ طور پر 20 مارچ کو تعطیل کی تصدیق کی گئی ہے۔کئی یوروپی ممالک میں بھی ہفتہ کو عید منائی جائے گی۔

عید پر عارضی جنگ بندی ‘ پاکستان اور افغانستان کا اعلان
کابل۔19؍مارچ ( ایجنسیز )پاکستان اور افغانستان نے عیدالفطر کے موقع پر دشمنی میں عارضی وقفہ کا اعلان کیا ہے تاہم حالیہ الزامات اور حملوں کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ یہ فیصلہ سعودی عرب، ترکی اور قطر کی جانب سے امن کی اپیلوں کے بعد سامنے آیا ۔جنگ بندی 18 اور 19 مارچ کی درمیانی شب سے شروع ہو کر 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب تک رہے گی۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *