Sun. Mar 1st, 2026

سعودی عرب کی خلیجی ممالک کے خلاف ’ایرانی جارحیت‘ کی مذمت

393021 1746391677


سعودی عرب نے ہفتے کو ایران کی جانب سے مختلف خلیجی ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور اردن کے خلاف ایران کی کھلی جارحیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔‘

بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب برادر ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے، اور کسی بھی اقدام کی حمایت میں اپنی تمام صلاحیتیں استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

ریاض نے ریاستوں کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی کے سنگین نتائج سے بھی خبردار کیا ہے۔

دوسری جانب منامہ میں بحرین کے نیشنل کمیونیکیشن سینٹر نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کے ملک کو بیرونی حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جن میں اس کی حدود کے اندر واقع مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اس نے ان کارروائیوں کو اس کی خودمختاری اور سلامتی کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بحرین کی حکومت نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کے دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانا اس کا مکمل حق ہے، اور اس ضمن میں اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے گا۔

اسی طرح قطر نے بھی ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے قطری سرزمین کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اپنی قومی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی، سلامتی اور جغرافیائی سالمیت پر براہِ راست حملہ اور خطے کے امن و استحکام کے لیے ناقابل قبول اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ قطر اس حملے کے جواب میں بین الاقوامی قانون کے تقاضوں کے مطابق اور جارحیت کی نوعیت کے تناسب سے اپنی خودمختاری کے دفاع اور قومی سلامتی و مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *