
(ویب ڈیسک) برطانیہ کا سندھ میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے 45 کروڑ روپے سے زائد امداد کا اعلان۔ فنڈنگ سے ابتدائی وارننگ سسٹمز، انخلا اور ضروری سامان کا پیشگی بندوبست ممکن ہو گا۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق فنڈنگ سے کمزور اور متاثرہ گھروں کو آفت سے پہلے ہنگامی مدد فراہم کی جائے گی۔ امداد سندھ میں غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے، اور برطانیہ کی سیلاب متاثرین کیلئے کل انسانی امداد 95 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان بھر میں 4 لاکھ سے زائد افراد کو زندگی بچانے والی مدد فراہم کی گئی ہے۔
واضح رہےکہ یورپی یونین نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 35 کروڑ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان کر چکی ہے۔یورپی یونین کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے کئی افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہوئے۔ اور پاکستان میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں: 18سالہ لڑکا سیلفی بناتے اور24 سالہ جوان سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق
