Wed. Jul 30th, 2025

سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی  ریکارڈ

2724146 goldprice 1728895823


عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑی کمی  ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کی کمی سے 3ہزار 335ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جس سے مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کی کمی سے 3لاکھ 56ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2572روپے گھٹ کر 3لاکھ 5ہزار 212روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 014روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 441روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *