Tue. Mar 10th, 2026

سپین جانا ہواانتہائی آسانصرف 21 ہزارروپے کا ویزامتعارف

news 1754309258 6088



news 1754309258 6088

(ویب ڈیسک) یورپ کے خوبصورت سیاحتی ملک سپین نے غیر یورپی شہریوں کے لیے ایک انقلابی ویزا متعارف کرایا ہے جسے یورپ کی تاریخ کا سب سے سستا ویزا قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس کی فیس صرف 75 امریکی ڈالر یعنی تقریباً 21 ہزار پاکستانی روپے ہے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپین نے عالمی ڈیجیٹل اکانومی سے فائدہ اٹھانے کے لیے یہ نیا ’ڈیجیٹل نومیڈ ویزا‘ جاری کیا ہے جس کا مقصد بیرونِ یورپ سے تعلق رکھنے والے ریموٹ ورکرز اور فری لانسرز کو اپنی جانب راغب کرنا ہے تاکہ وہ سپین میں رہتے ہوئے دنیا بھر کی کمپنیوں کے لیے آن لائن کام کر سکیں۔

اس ویزا کے حصول کے بعد درخواست گزار ایک سال تک سپین میں رہائش اختیار کر سکتا ہے جبکہ کارکردگی اور شرائط کو پورا کرنے کی صورت میں قیام کی مدت میں مزید توسیع بھی ممکن ہوگی۔ اس کے علاوہ اگر ویزا ہولڈر سپین میں طے شدہ آمدنی کے معیار پر پورا اترتا ہے تو وہ اپنے اہلِ خانہ کو بھی اپنے ساتھ وہاں رہنے کی اجازت حاصل کر سکتا ہے۔

اس ویزے پر درخواست دینے والے افراد کے لیے چند شرائط رکھی گئی ہیں جن کے مطابق درخواست گزار کا تعلق لازمی طور پر کسی غیر یورپی ملک سے ہو، اور وہ کم از کم گزشتہ تین ماہ سے کسی غیر ہسپانوی کمپنی کے ساتھ ریموٹ بنیادوں پر کام کر رہا ہو۔

 مزید براں کل آمدنی کا 80 فیصد حصہ سپین سے باہر کے ذرائع سے حاصل ہونا ضروری ہے جبکہ وہ کمپنی یا فری لانس بزنس جس کے ذریعے درخواست گزار کام کر رہا ہو، وہ کم از کم ایک سال سے فعال ہونا چاہیے۔

درخواست جمع کرواتے وقت امیدوار کو ریموٹ کام کے معاہدے، آمدنی کے ثبوت، ایک سال یا اس سے زیادہ عرصے سے کاروبار کی سرگرمی کا ریکارڈ، صاف کریمنل ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات جمع کروانی ہوں گی۔

 سپین کا نیا ’ڈیجیٹل نومیڈ ویزا‘ نہ صرف فیس کے اعتبار سے انتہائی سستا ہے بلکہ طریقہ کار کے لحاظ سے بھی روایتی ورک پرمٹ ویزوں کے مقابلے میں آسان اور کم پیچیدہ بتایا جا رہا ہے، جس کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر کے آن لائن پروفیشنلز اب صرف 21 ہزار روپے کے قریب ادائیگی کر کے سپین جیسے یورپی ملک میں رہائش اور کام کرنے کا موقع حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :یو اے ای میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے فیسوں کا اعلان





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *