Sat. Apr 11th, 2026

شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے متاثرہ ممالک میں امداد کی فراہمی – Siasat Daily

P 4 a3 4


ریاض ۔ 10 اپریل (ایجنسیز) سعودی عرب کی جانب سے جنگوں اور قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک میں امدادی سامان کی تقسیم اور تعاون کی فراہمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں شاہ سلمان ریلیف اینڈ ہیومینیٹیرین ایڈ سینٹر کے مرکزی کچن نے گذشتہ روز غزہ پٹی کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں میں 27,820 گرم پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے۔غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کی امداد کیلئے جاری سعودی عوامی مہم کے تحت ان پیکٹوں سے 27,820 افراد مستفید ہوئے۔ یہ امدادی سرگرمیاں ان کوششوں کا تسلسل ہیں جو مملکت کی جانب سے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے غزہ پٹی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے کی جا رہی ہیں۔اسی تناظر میں مرکز نے یمن کے صوبہ الجوف میں واقع الریان کیمپوں میں 400 شیلٹر کٹس اور 100 خیمے فراہم کیے۔ یمن میں ہنگامی پناہ گاہوں کی تقسیم کے منصوبے کے پانچویں مرحلے کے تحت ان اشیاء سے 2,040 افراد کو فائدہ پہنچا۔ دوسری جانب سعودی عرب کے امدادی ونگ شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے عوامی جمہوریہ بنغلادیش کے ضلع کاکس بازار کے علاقے تیکناف میں واقع پناہ گزین کیمپوں میں انتہائی ضرورت مند افراد، معذوروں، یتیموں اور بزرگوں میں فوڈ باسکٹس تقسیم کیں۔ بنگلادیش میں فوڈ باسکٹس کی تقسیم کے منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 1,000 خاندانوں کے 5,000 افراد مستفید ہوئے۔ یہ سرگرمیاں ان امدادی اور انسانی منصوبوں کا حصہ ہیں جو مملکت اپنے انسانی ہمدردی کے ادارے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے دنیا بھر کے مختلف حصوں میں ضرورت مندوں اور متاثرین کی مدد کیلئے انجام دے رہی ہے۔W/H



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *