Sat. Mar 14th, 2026

 شوہر کا دوست کی بیوہ کیساتھ معاشقہ ، رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر بیوی کی گیڈر کٹائی کر دی

news 1756906038 9199



news 1756906038 9199

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی ایک خاتون نے اپنے شوہر پر غیر ازدواجی تعلقات رکھنے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ شوہر کا اپنے دوست کی بیوہ کے ساتھ معاشقہ تھا اور مجھے  مار مار کر گھر سے نکال دیتا تھا۔پولیس نے شوہر کے خلاف  شکایت درج  کرلی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد کے چاند کھیڑا میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔  ایک خاتون نے اپنے ہی شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے ۔ خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر کا کسی اور خاتون کے ساتھ ناجائز تعلق تھا اور اس وجہ سے اس نے اس کو جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا ۔خاتون کی شادی 2014 میں ہوئی تھی ۔ شادی کے چند سال بعد اس کے شوہر کے قریبی دوست کی موت ہوگئی ۔ دوست کی موت کے بعد شوہر اکثر اسکی بیوی سے ملنے جاتا تھا ۔ آہستہ آہستہ وہ دوست بن گئے اور یہ رشتہ محبت میں بدل گیا ۔بیوی نے جب شوہر  کو بیوہ خاتون سے کھلے عام ملتے دیکھا، تو اس اس نے اعتراض کیا ۔ لیکن سمجھنے کی بجائے شوہر جھگڑا کرنے لگا ۔ وہ اپنی بیوی سے بحث کرتا ، مار پیٹ کرتا اور یہاں تک کہ گھر والوں کے سامنے فون پر اپنی گرل فرینڈ سے بات کرتا تھا۔ صورتحال اس وقت مزید خراب ہو گئی جب ایک دن خاتون نے اپنے شوہر کو اس کی گرل فرینڈ کے گھر پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ اسی دوران اس کے شوہر نے زہر کھا کر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی ۔ مگر اس کے بعد بھی اس کے رویہ تبدیل نہ ہوا ۔بیوی کا الزام ہے کہ شوہر شراب پی کر بیڈروم میں گھس جاتا، اس کے ساتھ بدسلوکی کرتا، مار پیٹ کرتا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے گھر سے باہر نکال دیتا۔ یہ سلسلہ لگاتار جاری رہا۔مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر خاتون نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب خاتون کے الزامات کی تفتیش کی جائے گی اور اس کے بعد مزید کارروائی ہو گی۔

یہ بھی  پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی( ChatGPT) میں خرابی،  بھارت اور امریکہ سب سے زیادہ متاثر

 
 

 
 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *