(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نےٹرمپ کو ” مرد امن” قرار دےد یا،صدر ٹرمپ نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں،وزیراعظم نے خدمات پر صدر ٹرمپ کو سلام پیش کیا،وزیراعظم کی صدر ٹرمپ کو نوبل انعام دینے کی ایک بار پھر درخواست کر دی۔
شرم الشیخ میں ہونیوالے امن اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ اس حد تک بڑھ سکتی تھی جس کا کوئی اندازہ نہیں کرسکتا تھا،تاریخ صدر ٹرمپ کو سنہرے حروف میں یاد رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی یقین نہیں کر سکتا تھا کہ غزہ امن معاہدہ ہوجائے گا،مشرق وسطیٰ میں امن لوگوں کو ناممکن لگتا تھا،غزہ میں جنگ ختم ہوگئی،امن لوٹ آیا،امریکی فوج دنیا میں سب سے زیادہ طاقتور ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم17 متعارف،سستا اور طاقتور بیٹری کیساتھ