Wed. Jul 30th, 2025

شہر میں اندراماں کینٹین کا15اگست سے آغاز – Siasat Daily


عوام کیلئے رعایتی قیمت پر 5 روپئے میں ناشتہ کی فراہمی

حیدرآباد۔29جولائی (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی نئی اسکیم ’اندراماں کینٹین‘ کا شہر حیدرآباد میں یوم آزادی کے موقع پر آغاز کیا جائے گا۔مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے شروع کی جانے والی صبح ناشتہ کی اس اسکیم کو شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں 15اگسٹ سے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اس پر عمل آوری کے لئے عہدیداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایا ت جاری کی جاچکی ہیں۔ذرائع کے مطابق کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد مسٹر آر وی کرنن نے اپنے ماتحت عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دی ہے کہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے شروع کی جانے والی 5روپئے میں ناشتہ کی اسکیم پر عمل آوری کے لئے فوری طور پر ’’اندراماں کینٹین ‘‘ کے قیام کو یقینی بناتے ہوئے اسکیم پر عمل آوری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے اقدامات کریں۔ذرائع کے مطابق منٹ کمپاؤنڈ کے قریب جی ایچ ایم سی کی جانب سے ’اندراماں‘ کینٹین کا ماڈل تیا ر کرتے ہوئے کھانے کے لئے پہنچنے والوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کو پیش کیا جا رہاہے اور جلد ہی شہر کے جن مقامات پر اس اسکیم کے تحت ’اندراماں ‘ کینٹین کا آغاز کیاجائے گا ان مقامات پر بھی ماڈل کینٹین کے طرز پر کینٹین قائم کئے جائیں گے۔مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد کے علاقوں‘ بلدی حدود میں طویل مدت سے ’ہرے راما ہر ے کرشنا‘ مشن کی اعانت سے دوپہر کے کھانے کی اسکیم چلائی جا رہی ہے جس کے لئے 5 روپئے وصول کئے جاتے ہیں اور اب حکومت نے ان کینٹین کے ذریعہ ہی صبح کے ناشتہ کی اسکیم کے آغاز کا منصوبہ تیار کیا ہے اور یہ اسکیم بھی ہرے کرشنا مشن کے تعاون سے شروع کی جائے گی ۔5روپئے میں ناشتہ کی اسکیم میں اڈلی ‘ وڑہ ‘ بونگل ‘ پوری کے علاوہ اپما دیا جائے گا اور اس ناشتہ کی قیمت 19 روپئے ہوگی لیکن رعایتی قیمت پر یہ ناشتہ 5 روپئے میں فروخت کیا جائے گا جبکہ مابقی 14 روپئے مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے برداشت کئے جائیں گے جو کہ ناشتہ سربراہ کرنے والی تنظیم کو ادا کئے جائیں گے۔بتایا جاتا ہے کہ اس اسکیم کو 15اگسٹ کو یوم آزادی کے موقع پر شروع کرنے کی ہدایت کے بعد اس سلسلہ میں اقدامات کو تیز کیا جانے لگا ہے اور کہا جا رہاہے کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اس اسکیم کا افتتاح انجام دیں گے۔3



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *