(24نیوز)شیفلڈ سٹی کونسل میں نوجوان کشمیری مصنف چودھری سعود سلطان کی لکھی ہوئی کتاب جموں وکشمیر کا بھولا ہو ا بیانیہ کے حوالے سے تقریب کا انعقادہوا۔اس موقع پر چوہدری سعود سلطان نے تقریب کے شرکا کو اپنی لکھی ہوئی کتاب کے حوالے سے تفصیلاً بریف کیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس کتاب کی اہمیت افادیت اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اس کے اثرات کتاب کے مختلف ابواب پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا بھولا ہوا بیانیہ ایک تحقیقی کتاب ہے جسے لکھنے میں دو سال کا عرصہ لگا یہ کتاب بین الاقوامی معیار کی ہے جو عالمی ضمیر جھنجھوڑنے کیلئے قلمبند کی گئی ہے اس کتاب میں کشمیر کاز کا وہ بیانیہ پیش کیا گیا ہے جو برسوں سے عالمی فورموں پر مسخ اور نظر انداز کیا جاتا رہا ہے اب میری اس کتاب کی شکل میں کشمیر کاز کا اصلی اور حقیقی بیانیہ تحریری صورت میں دنیا کے سامنے آ گیا ہے جس سے عالمی برادری کو کشمیر کے اصلی بیانیہ کو سمجھنے میں مدد ملے گی میری کتاب کے کل گیارہ ابواب ہیں اور 250 صفحات ہیں یہ کتاب اس لیے بھی اپنی نوعیت کی ایک منفرد کتاب ہے کہ اس میں 50 صفحات صرف حوالہ جات کے لیے ہیں میں نے اس کتاب میں جو بیانیہ پیش کیا اسے دلائل اور حقائق کی روشنی میں بیان کیا اس کی سپورٹ میں کتاب میں ریفرنس دئیے تاکہ قارئین کو ہر بات کی حقیقت سمجھ آ سکے ۔
ان کاکہناتھا کہ میں نے کتاب کے آغاز کے چند ابواب میں اقوام متحدہ میں بھارت کی جانب سے 1947 میں پیش کردہ موقف کو دلائل حوالہ جات اور تاریخی تناظر میں پرکھ کر غلط ثابت کیا ہے، اسی طرح کتاب کے آخری ابواب میں میں نے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں عوام کو حاصل آزادی کا تقابلی جائزہ پیش کیا ہے، اس سلسلہ میں آزاد کشمیر میں موجود مہاجرین سے میں نے انٹرویو کیے اور دیگر ذرائع سے معلومات حاصل کر کے میں نے ثابت کیا ہے کہ ہمیں آزاد کشمیر میں مقبوضہ کشمیر کی نسبت زیادہ آزادی حاصل ہے۔ اس تقریب میں اعزازی صدارتی مشیر چوہدری راسب،ہاؤس آف لارڈز برطانیہ کے رکن لارڈ شفق محمد، لارڈ میئر شیفلڈ صفیہ سعید، لیڈر آف شیفلڈ سٹی کونسل ٹام ہنٹ ، ڈپٹی میئر رودرام ہارون رشید، ڈپٹی لیفٹیننٹس آف شیفلڈ صغریٰ بیگم، کونسلر طالب حسین، کونسلر عبدالقیوم، کونسلر محمد معروف، کونسلر نگہت بشارت، ماجد خان، عثمان، طارق حسین، معروف حسین، چوہدری عارف اور دیگر نے شرکت کی۔