Wed. Oct 15th, 2025

طلاق کےبعد دودھیا غسل لےکر کیک کاٹ دیا ماں بیٹے کے جشن کی انوکھی ویڈیو وائرل

news 1760461917 5665



news 1760461917 5665

(ویب ڈیسک) شادیوں کے موقع پر جشن منانے کا رواج تو آپ نے دیکھا اور سنا ہو گا، مگر اب طلاق کے بعد خوشیاں منانے کا رجحان بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس حوالے سےایک بھارتی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اپنی طلاق کے بعد دلہا کی طرح تیار ہو کر جشن منا رہا ہے۔

 بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو انسٹاگرام پر موجود ’’ڈی کے برادر‘‘نامی ایک ڈیجیٹل کریئیٹر کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص طلاق کے بعد نہ صرف خوش دکھائی دیتا ہے بلکہ اپنی والدہ کے ہاتھوں دودھ سے روایتی انداز میں غسل بھی لے رہا ہے۔ اس کے بعد وہ شادی والے دن کی طرح تیار ہو کر خصوصی کیک کاٹتا ہے جس پر بڑے حروف میں ’’طلاق مبارک‘‘ لکھا ہوا ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ: “اداس ہونے کے بجائے خوش رہیں اور خود کو خوش رکھیں، 120 گرام سونا اور 18 لاکھ روپے نقدی لینے کے بجائے دیا ہے۔ مزید لکھا گیا ہےکہ ’’سنگل ہوں، خوش ہوں، آزاد ہوں، میری زندگی میرے اصول‘‘۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 30 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، جبکہ ہزاروں صارفین نے اس پر تبصرے کرتے ہوئے دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ نے اسے ’’خود اعتمادی کی علامت‘‘ قرار دیا، تو کچھ نے طلاق پر جشن منانے کے رجحان کو افسوسناک قرار دیا۔

 بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےابھی تک اس ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر کی حقیقت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ یہ واضح نہیں کہ آیا واقعی یہ شخص طلاق کے بعد خوشی کا اظہار کر رہا تھا یا محض سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ سب ڈرامہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس شخص کی شناخت یا اسکی سابقہ اہلیہ سے علیحدگی کی وجوہات بھی سامنے نہیں آئیں۔تاہم یہ واقعہ سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا سبب بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، تیزرفتارکوسٹر نے قرآن کریم حفظ کرنیوالےدو کمسن موٹرسائیکل سواروں کو روندڈالا
 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *