Sun. Jul 20th, 2025

طلال چوہدری نے ٹی ٹی پی کا واٹس ایپ چینل بے نقاب کردیا، عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

Talal chaudhry1734514328 0



اسلام آباد:

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا دہشت گردی کی کارروائیوں اور پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والا واٹس ایپ چینل بے نقاب کردیا اورعالمی برادری اور انتظامیہ سے اس کے روک تھام کے لیے اقدامات کی اپیل کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہا کہ امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دی گئی کالعدم ٹی ٹی پی اپنا واٹس ایپ چینل چلا رہی ہے اور اپنے انتہاپسندانہ اور نفرت انگیز نظریات پھیلانے کے لیے بڑے پیمانے پر واٹس ایپ پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی اپنا نفرت انگیز بیانیہ پھیلانے اور دہشت گردی کی کارروائیوں کو جواز بخشنے کے لیے ان حربوں کا استعمال کرتی ہے۔

سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مذکورہ گروپس کے بارے میں زیرو ٹالرنس رکھا گیا ہے اور پاکستان نے بین الاقوامی امن یقینی بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

وزیرمملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم عالمی برادری اور وٹس ایپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس ناسور کے خلاف لڑنے کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان اکاؤنٹس کو بند اور خودکار انداز میں نشان دہی کے لیے ضروری الگوریتھم ترتیب دینا اور اس طرح کے اکاؤنٹس اور نمبروں کو خود بخود معطل کرنا ضروری ہے۔

طلال چوہدری نے عالمی برادری اور واٹس ایپ انتظامیہ کو اپیل کے ساتھ دہشت گردوں کے اکاؤنٹس کی تفصیل بھی دے دی ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *