Mon. Aug 4th, 2025

 طیارہ دوران پرواز پراسرار طور پر غائب کتنے مسافر سوار تھے ؟

news 1754280943 5799


( ویب ڈیسک ) آسٹریلوی ریاست تسمانیہ میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ دوران پرواز پراسرار طور پر غائب ہوگیا، طیارے میں ایک بزرگ جوڑا سوار تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک چھوٹا طیارہ دوران پرواز اس وقت پراسرار طور پر غائب ہو گیا جب وہ تسمانیا سے نیو ساؤتھ ویلز کی جانب رواں دواں تھا۔

طیارے کے پائلٹ کی جانب سے کنٹرول ٹاور کو کوئی ہنگامی کال (مے ڈے) بھی موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی اس نے کسی ریڈیو رابطے کے ذریعے کوئی اشارہ دیا۔

news 1754280963 8700

 تسمانیا پولیس کے مطابق مذکورہ طیارہ مقررہ وقت پر اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکا تو اہلِ خانہ نے متعلقہ حکام کو مطلع کیا کہ طیارہ تاخیر کا شکار ہے، جس کے بعد بڑے پیمانے پر تلاش کا عمل شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ٹیم کو دھچکہ،اہم بیٹر زخمی، دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر

اس حوالے سے آسٹریلین میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ دو نشستوں والا طیارہ بیس اسٹریٹ عبور کرتے ہوئے اچانک لاپتہ ہوا۔

 طیارے میں ایک بزرگ جوڑا سوار تھا جن کی عمریں 60 اور 70 سال ہے، دونوں مسافروں کا تعلق تاسمانیا سے ہے جو اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کیلیے نیو ساؤتھ ویلز جا رہے تھے۔

news 1754280979 7407

 پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کا پائلٹ ایک تجربہ کار ہوا باز ہے لیکن وہ جس طیارے میں سفر کر رہا تھا وہ اس کے لیے نسبتاً نیا تھا۔ آسٹریلین میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی حکام کے مطابق طیارے کی تلاش جاری ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *