(ویب ڈیسک)ممبئی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کا طیارہ رن وے سے اتر گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تیز بارش کے باعث ممبئی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کا طیارہ رن وے سے پھسل گیاجس کے نتیجے میں طیارے کے 3 پہیے پھٹ گئے، تمام مسافر محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ،1 شخص ہلاک
رپورٹ کے مطابق پرواز نمبر اے آئی 2744 کوچی سے ممبئی آرہی تھی، رن وے کے نقصان پہنچنے پر متبادل رن وے کو فعال کیا گیا۔