
(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اتوار 22 فروری 2026 کو مملکت کے یوم تاسیس پر عام تعطیل ہوگی۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش شعبے کے اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 27 جنوری 2022 کو پہلی سعودی ریاست کے قیام کے دن کو یوم تاسیس کے طور پر منانے کا شاہی فرمان جاری کیا تھا۔ پہلی ریاست 300 سال قبل قائم کی گئی تھی۔
مملکت کا یوم وطنی (نیشنل ڈے) ہر سال 23 ستمبر کو تیسری سعودی ریاست کے قیام کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اندازہ نہیں تھا ان کا ظرف اتنا چھوٹا ہے، شیر افضل مروت کا سہیل آفریدی سے ہاتھ نہ ملانے کا اعلان
رپورٹس کے مطابق شاہ عبدالعزیز آل سعود نے تیسری سعودی ریاست کے قیام کا اعلان 23 ستمبر 1932 کو کیا تھا۔
