Sat. Mar 7th, 2026

عراق پر حملے کے حمایتی سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی چل بسے

news 1762318192 1327



news 1762318192 1327

(ویب ڈیسک)امریکا کے سابق نائب صدر ڈک چینی 84سال کی عمر میں چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈک چینی جو 2001 سے 2009 تک صدر بش کے دورہ صدارت میں نائب صدر رہے، گذشتہ رات نمونیا اور دل کی بیماری کے باعث چل بسے۔

سابق  امریکی نائب صد کے اہلِ خانہ نے بیان میں کہا کہ  ڈک چینی ایک عظیم اور نیک انسان تھے جنہوں نے اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کو اپنے وطن سے محبت، جرات، عزت، محبت جیسی خوبیاں سکھائیں۔

سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے ڈک چینی کی وفات کو قوم کا نقصان اور دوستوں کے لیے غم کی خبر قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈک چینی نے 1970 کی دہائی میں صدر جیرالڈ فورڈ کے وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں، اس کے بعد وہ  10 سال ایوانِ نمائندگان اور 1989 میں وزیرِ دفاع بنے۔

یہ بھی پڑھیں:روس اپنی ایٹمی طاقت بڑھا رہا ہے:صدر ولادیمیر پیوٹن کا اعتراف

واضح رہے کہ ڈک چینی نے 2003 میں عراق پر حملے کی بھی ابتدائی حمایت کی تھی۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *