Thu. Mar 19th, 2026

علی لاریجانی کی شہادت نے جنگ کے خاتمہ کیلئے مذاکرات کی ممکنہ راہ بند کردی – Siasat Daily

Larijani


تہران، 18 مارچ (یو این آئی) بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی کی شہادت نے جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات کی ممکنہ راہ بند کردی کیونکہ ان جیسے رہنما مستقبل میں مذاکرات کا راستہ ہموار کر سکتے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کی شہادت نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے اور کسی بھی ممکنہ سفارتی حل کے دروازے مکمل طور پر بند کر دیے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ علی لاریجانی کو ایرانی نظام میں بااثر اورتوازن قائم رکھنے والی شخصیت سمجھا جاتا تھا، وہ واحد شخصیت تھے جو مستقبل میں مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے ۔ الجزیرہ کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف ایک سخت گیر نظریاتی رہنما تھے بلکہ ضرورت پڑنے پر سفارت کاری اور گفت و شنید کا فن بھی جانتے تھے ۔ ان کی عدم موجودگی سے ایرانی نظام میں ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پُر کرنا فی الوقت ناممکن نظر آتا ہے ۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ علی لاریجانی جیسے تجربہ کار سیاستدان کی شہادت اس وقت ہوئی جب خطے کو کسی ایسے مدبر کی ضرورت تھی جو جنگ کی آگ بجھانے میں مدد کر سکے ، اب ان کے جانے سے کشیدگی میں کمی کے امکانات ختم ہو گئے ہیں اور خطہ ایک طویل اور غیر یقینی جنگ کی طرف بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا علی لاریجانی کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان

تہران، 18 مارچ (یو این آئی) ایرانی پاسداران انقلاب نے علی لاریجانی سمیت دیگر شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت پر ایرانی پاسداران انقلاب کا اہم بیان سامنے آیا ہے ، جس میں علی لاریججانی سمیت دیگر شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی کا خون دیگر شہدا کی طرح ایرانی عزت، قومی بیداری کا سبب ہے ۔ ان کا خون صہیونیوں کے مقابلے میں حوصلہ افزا ہے ۔ شہید علی لاریجانی اور دیگر شہدا کا بدلہ لینا کبھی نہیں بھولیں گے ۔ ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل امیر حاتمی نے بھی تمام شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی لاریجانی کی شہادت پر ہمارا ردعمل فیصلہ کن ہوگا اور ہمارا جواب دشمن کیلئے شدید پشیمانی کا سبب بنے گا۔ ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہید لاریجانی کی انقلابی قیادت نے قوم کیلئے لازوال میراث چھوڑی ہے ۔ مجرمانہ اقدامات ایران کی خودمختاری اور دفاع کے راستے میں خلل نہیں ڈالیں گے ۔ ان بیانات کے ساتھ ہی ایران نے اسرائیل کے خلاف ایک اور بڑا وار کیا، جس کے بعد تل ابیب اور یروشلم سمیت کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے ۔ واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملے میں گزشتہ روز ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی اپنے بیٹے سمیت شہید ہو گئے تھے ، جس کی سرکاری سطح پر تصدیق کر دی گئی ہے ۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *