Tue. Mar 17th, 2026

عمرہ زائرین کیلئے خوشخبریحرم مکہ میں مفت بال کٹوانے کی سہولت

news 1756440678 3976



news 1756440678 3976

(24نیوز)عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری ہے کہ اب انہیں دوران عمرہ ایک بڑی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق ماہ ربیع الاول میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے زائرین کی بڑی تعداد عمرہ ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ رہی ہے،حرمین انتظامیہ کی جانب سے عمرہ ادائیگی کے بعد مرد زائرین کو حرم مکہ میں مفت بال کٹوانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

یہ سہولت صفا اور مروہ کے قریب فراہم کی گئی ہے اور اس سے سینکڑوں عمرہ زائرین مستفید ہو رہے ہیں۔

حرمین انتظامیہ کی جانب سے صفا مروہ کے قریب زائرین کی آگہی کے لیے اس پیشکش مشتہر بورڈ بھی لگائے گئے ہیں۔ تاہم خواتین کا مذکورہ علاقے میں داخلہ منع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،نادرا نے بڑا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ عمرہ ادائیگی کا سب سے آخری اور لازمی رکن حلق (سر منڈوانا) یا قصر (ایک چوتھائی سر کے بالوں کے برابر بال کٹوانا) یہ حکم مرد عمرہ زائرین کے لیے ہے۔ اس کے بغیر وہ احرام نہیں اتار سکتے اور نہ ہی اس کی پابندیوں سے باہر آ سکتے ہیں۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *