
(میاں افتخار رامے ) عید الاضحیٰ کے دن سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا ، اس سے قبل تقریباً 33 سال پہلے (1993 میں) ایسا ہوا تھا۔
سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سال میں دو بار آتا ہے ، یہ سال میں دو بار پیش آنے والی حیرت انگیز قدرتی علامت ہے، جس میں سورج کی شعاعیں عمودی زاویے سے کعبے پر پڑتی ہیں اور ہر عمودی چیز کا سایہ مکمل طور پر غائب ہو جاتا ہے۔ جو قبلہ کی سمت معلوم کرنے کے لیے مفید ہوتا ہے۔
لیکن عید الاضحیٰ کے دن تقریباً 33 سال بعد سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا ۔ اس سے پہلے 1993 میں عید کے دن سورج خانہ کعبہ کے عین اوپرآیا تھا ۔اگلی بار ایسا مواقع 2059 کے آس پاس متوقع ہیں۔ یہ ایک قدرتی فلکیاتی واقعہ ہے، نہ کہ کوئی معجزہ، لیکن عید کے ساتھ ہونے پر خاص اہمیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سترہ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، حیدرآباد میں ملازم احتجاج کرنے لئے لئے بیوی بچوں کے ساتھ لے آیا
