Wed. Mar 4th, 2026

فن ایلن کی ’تیز ترین‘ سینچری: نیوزی لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

393174 399592882


آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے فن ایلن کی دھواں دار سینچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

کولکتہ میں کھیلے گئے پہلی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے 169 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا جس میں سب سے اہم کردار فن ایلن کا رہا جنہوں نے صرف 33 گیندوں پر 100 رنز بنائے جو ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سینچری ہے۔

فن ایلن کی سینچری میں 10 چوکے اور آٹھ چھکے شامل رہے جبکہ وہ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ ان کا ساتھ دینے والے ٹم سائفرٹ نے بھی نصف سینچری سکور کی اور 33 گیندوں پر 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس طرح نیوزی لینڈ نے 169 رنز کا ہدف 13ویں اوور میں ہی صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ جمعرات کو انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کا آغاز انتہائی برا رہا اور صرف 77 کے مجموعی سکور پر ہی اس کی پانچ وکٹیں گر چکی تھی۔

مارکو ینسن اور ٹرسٹن سٹبز نے اس کے بعد اننگز کو سنبھالا اور اپنی ٹیم کو قدرے بہتر ہدف تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ینسن 55 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سٹبز نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ جسے سپر 8 کے اہم میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی آج ایک بار پھر الگ رنگ میں دکھائی دی اور استعمال کیے گئے بولرز میں سے ایک کے علاوہ سب نے ہی وکٹیں لیں۔

میٹ ہینری، مک کونی اور رویندرا نے دو، دو جبکہ فرگوسن اور نیشم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *