Mon. Aug 4th, 2025

فوجی آفیسر کا اسپائس جیٹ عملہ کے ارکان پر حملہ – Siasat Daily


2ملازمین زخمی‘زیادہ سامان لیجانے کے مسئلہ پر سرینگر ایئرپورٹ پر ہنگامہ

سرینگر۔3؍اگست ( ایجنسیز)ایک فوجی آفیسر نے سرینگر ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ کے چار ملازمین پر مبینہ حملہ کردیا ۔ حملہ میں ایک ملازم کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور دوسرے کے جبڑے پر شدید چوٹ آئی۔اتوار کو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس واقعے کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ یہ شخص سائن بورڈ سے ملازمین پر شدید حملہ کرتا ہے۔ سی آئی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے مداخلت کرتے ہوئے اس شخص کو دور دھکیل دیا، اس دوران وہ شخص مسلسل ملازمین کو لاتیں مارتا رہتا ہے۔ایک بیان میں اسپائس جیٹ نے کہا کہ مسافر جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا نے 26 جولائی 2025 کو سری نگر سے دہلی جانے والی فلائٹ SG386 کے بورڈنگ گیٹ پر اسپائس جیٹ کے چار ملازمین پر بُری طرح حملہ کیا۔ حملہ میں اسپائس جیٹ کا ایک ملازم بے ہوش ہو کر فرش پر گر گیا۔ اس کے باوجود شخص بیہوش ملازم کو لاتیں مارتا رہا۔ بیان میں بتایا گیا کہ عملے کے ایک اور رکن کو جبڑے پر لات لگنے کے بعد ناک اور منہ سے خون بہنے لگا جبکہ وہ بیہوش ہو جانے والے ساتھی کی مدد کیلئے نیچے جھک گیا۔ زخمی ملازمین کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ایئر لائن نے مسافر کی شناخت ایک سینئر آرمی آفیسر کے طور پر کی جو فلائیٹ میں 16 کیلو وزن کا سامان لیکر جارہا تھا جو کہ 7 کیلوگرام کی اجازت شدہ حد سے دوگنا تھا۔ جب شائستگی سے اضافی سامان کے بارے میں مطلع کیا گیا اور لاگو چارجز ادا کرنے کو کہا گیا تو مسافر نے انکار کر دیا اور زبردستی ایرو برج میں داخل ہو گیا جو ایوی ایشن سیکورٹی پروٹوکول کی صریح خلاف ورزی ہے۔
اس شخص کو سی آئی ایس ایف کے ایک اہلکار نے گیٹ پر واپس لے گئے جہاں اس نے اسٹاف کے چار ارکان پر حملہ کردیا۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *