
(خالد چیمہ)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مجلس شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خطے میں اسرائیلی حملوں کو مسترد اور انکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
دارالحکومت ریاض میں سعودی مجلس شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں اسرائیلی حملوں کو مسترد اور ان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جن میں برادر ملک قطر پر کیا گیا حالیہ حملہ بھی شامل ہے ہم برادر ملک قطر کے ساتھ ہیں اور اس کی جانب سے اٹھائے جانے والے ہر اقدام میں اس کے ساتھ ہیں جس کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔
مجلس شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی وژن 2030 پر تیزی سے گامزن ہیں جس سے سعودی عرب تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کے طور پر دنیا کے سامنے آیا ہے مملکت کے ترقی اور خوشحالی کے لیے پالیسیوں کو مرتب کیا جا رہا ہے اور فیصلہ سازی کے ذریعے دنیا کے ساتھ ملکر آگے بڑھ رہے ہیں ۔
شوریٰ کونسل کے اجلاس میں خطے کی تازہ صورتحال سمیت دگر بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی گئی
