Mon. Mar 23rd, 2026

قطر ی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، 7افراد ہلاک – Siasat Daily

Qatar Main Helicaptor


دوحہ۔ 22مارچ ( ایجنسیز ) قطری ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔اتوار کو قطری وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر معمول کی ڈیوٹی کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث ملک کی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حوالے سے قطری وزارت داخلہ نے بتایا کہ واقعے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 3 قطری فوجی شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حادثہ میں قطری مسلح افواج کے 4 ارکان اور 3 ترک شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔قطری اور ترک وزارت دفاع نے حادثے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کا شکار ہونے کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے۔ اس حادثہ پر بعض گوشوں سے شک و شبہ کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *