Mon. Jul 21st, 2025

لندن رائل اوپیرا ہاؤس میں فلسطینی پرچم لہرانے پر ہنگامہ

386321 1850934390


لندن کے معروف رائل اوپیرا ہاؤس میں ہفتے کو اس وقت غیر معمولی صورت حال پیدا ہو گئی جب مشہور اوپرا ’ایل ترواتورے‘ کی اختتامی شب ایک فنکار نے سٹیج پر فلسطینی پرچم لہرا دیا۔ اس غیر متوقع اقدام کے نتیجے میں سٹیج پر ایک اہلکار سے جھڑپ بھی دیکھنے میں آئی، جب وہ پرچم چھیننے کی کوشش کر رہا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آن لائن وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فنکار، جو اس وقت پردہ گرنے سے پہلے دیگر فنکاروں کے ساتھ سٹیج پر موجود تھا، اچانک جیب سے بڑا فلسطینی پرچم نکالتا ہے اور اسے لہرانا شروع کر دیتا ہے۔

ایک شخص، جو غالباً سٹیج انتظامیہ کا رکن تھا، فوراً مداخلت کرتا ہے اور پرچم چھیننے کی کوشش کرتا ہے لیکن فنکار اسے دینے سے انکار کرتے ہوئے آہستہ سے پرچم ہلاتا رہتا ہے۔

اسی دوران سٹیج کی دوسری جانب کھڑے عملے کے دیگر ارکان کچھ کہنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن فنکار خاموشی سے آگے دیکھتا رہتا ہے اور کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرتا۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ تماشائی بدستور تالیاں بجاتے رہے۔

انتظامیہ کی سخت مذمت

رائل اوپیرا ہاؤس اور رائل بیلے کی انتظامیہ نے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ’مکمل طور پر نامناسب‘ قرار دیا۔

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے اوپیرا کے ایک ترجمان نے کہا: ’یہ عمل ایک غیر مجاز اور انفرادی احتجاج تھا، جس کی نہ منظوری لی گئی اور نہ اجازت دی گئی۔ یہ ہمارے غیر سیاسی اور غیر جانبداری کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔‘

انتظامیہ نے مزید کہا کہ فنکار کا یہ رویہ ’کرٹین کال‘ کے ماحول اور فنکارانہ روایت کے خلاف تھا۔

فلسطینی پرچم، برطانیہ میں احتجاج کی علامت

عرب نیوز کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب 2023  کے آخر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانیہ میں فلسطینی پرچم مظاہرین کے لیے ایک نمایاں علامت بن چکا ہے اور حالیہ گلاسٹن بری فیسٹیول سمیت کئی تقریبات میں بھی یہ پرچم سٹیج پر دکھائی دیا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یاد رہے کہ اسرائیل کے حملوں کے بعد متعدد فنکار اور بینڈز غزہ کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کر چکے ہیں۔ بعض کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں، جیسا کہ باب ویلین کے مرکزی گلوکار کے خلاف پولیس چھان بین کر رہی ہے جنہوں نے فیسٹیول میں اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے لگائے تھے۔

اس تمام ہنگامےکے بعد احتجاج کرنے والے فنکار کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کے خلاف کسی ممکنہ کارروائی کی تفصیلات سامنے آئی ہیں

’ایل ترواتورے‘ کی 11 راتوں پر مشتمل پیشکش کا اختتام اسی رات ہوا۔

حاضرین میں شامل ایک شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: ’آج رات رائل اوپرا ہاؤس میں غیر معمولی مناظر دیکھنے کو ملے۔ ’ایل ترواتورے‘ کے کرٹین کال کے دوران ایک فنکار نے فلسطینی پرچم لہرایا۔ وہ چپ چاپ کھڑا رہا، نہ کچھ بولا، نہ جھکا۔ ایک شخص بار بار اس سے پرچم چھیننے کی کوشش کرتا رہا۔ یہ ناقابلِ یقین منظر تھا۔‘





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *