Fri. Jul 25th, 2025

 لکڑ دادی کا انتقال 51پوتے پوتیاں122 پرپوتے پرپوتیاں اور  چوتھی نسل کے 22 بچے سوگوار

news 1753365691 6841



news 1753365691 6841

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست میزورام کی 118 سالہ معمر خاتون جو  کہ پہلے دادی، پھر پردادی اور اب  لکڑ دادی (پردادی کی ماں)بن چکی تھیں ، اور انکے 51پوتے پوتیاں،122 پرپوتے پرپوتیاں اور اسکے علاوہ چوتھی نسل سے 22 مزید بچے ہیں ، انکا آج انتقال ہو گیا ہے ، انہیں بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کی سب سے معمر خاتون سمجھا جاتا تھا۔ ان کی پیدائش1908 میں ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میزورم کی معمر ترین خاتون فامیانگی118 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، انہیں شمال مشرقی ریاستوں کی سب سے معمر خاتون سمجھا جاتا تھا۔ فامیانگی، جن کے51پوتے پوتیاں،122 پرپوتے پرپوتیاں اور22چوتھی نسل کی اولادیں ہیں نے استعماری دور سے لے کر موجودہ بھارت  تک کا سفر دیکھا۔ مقامی ریکارڈ کے مطابق فامیانگی کی پیدائش1908 میں ہوئی ، ان کے والد ہوآتھمنگ نے سُوئی سنگ نامی خاتون سے شادی کی۔ فامیانگی نے  ہیناونا نامی شخص سے شادی کی جو ان سے قبل انتقال کر چکا ہے  ان کے8بچے تھے۔ ان کے خاندان کے مطابق فامیانگی اپنی غیر معمولی صحت اور جوش کی وجہ سے مشہور تھیں اور انہیں سیاست میں گہری دلچسپی تھی۔ انہوں نے2023کے میزورام اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے بھی جا چکی تھیں، جس پر ریاستی انتخابی کمیشن نے انہیں’سرٹیفکیٹ برائے تعریف‘سے نوازا تھا۔ گزشتہ کچھ مہینوں سے عمر رسیدہ مسائل کی وجہ سے انکی صحت روبہ زوال ہونے لگی تھی، جولائی میں انکی حالت مزید بگڑ گئی۔ اور آج ان کی زندگی اپنے اختتام کو پہنچی ۔فامیانگی کو نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کی معمر ترین شخصیات میں سے ایک تسلیم کیا جاتا تھا۔  
      یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود پارٹی کو لیڈ کرنے نہیں جارہے، لیڈر عمران خان ہی ہیں: سلمان اکرم راجہ





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *