Sun. Mar 22nd, 2026

متحدہ عرب امارات کے صدر نے ایرانی حملوں کے متاثرین سے تعزیت کیلئے اپنا نمائندہ گھروں میں بھیجا

news 1774202938 1639



news 1774202938 1639

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر  شیخ محمد بن زاید النہیان  نے  ایرانی حملوں کے متاثرین کے اہل خانہ سے  تعزیت کے پیغامات بھیجے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا کہ صدر محمد بن زاید النہیان کے  دفتر برائے سٹریٹیجک امور کے چئیرمین اور ابوظہبی کے ایگزیکٹو آفس کے چئیرمین احمد مبارک المزروعی نے ایرانی  حملے مین جاں بحق ہونے والے ایک فرد کے گھر جا کر صدر محمد بن زاید النہیان کی طرف سے سوگوار فیملی کے ساتھ تعزیت کی۔ 

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی نے امارات کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کو دہشت گرد حملے قرار دیا۔ 

ابوظہبی میں ایرانی حملے سے متاثر ہونے والے خاندان کے گھر کے دورے کے دوران، عزت مآب نے اپنی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آل مشتاحہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

متاثرہ  شہری کے والد، نادر عونی نے ہز ہائینس صدر کے لیے اپنی گہری تعریف اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے، اپنے خاندان پر صدرِ مملکت  کی اس تعزیت اور تسلی دینے کے گہرے اثرات کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: ٹرمپ کی بجگی گھر تباہ کرنے کی دھمکی پر ایران کی جوابی دھمکی، عرب ملکوں میں کہرام مچنےکاخطرہ





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *