(ویب ڈیسک) مراکش سے سمندر عبور کر کے تیراکی کے ذریعے 54 بچوں سمیت 80 سے زائد افراد نے سپین کے شمالی افریقی علاقے سیئوٹا (Ceuta) میں داخل ہونے میں کامیابی حاصل کی۔
ہسپانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ افراد شدید دھند اور خراب موسم کے باوجود سمندر کے راستے سپین پہنچے جن میں اکثریت کا تعلق مراکش سے ہے،سپین کی سول گارڈ نے کئی افراد کو ریسکیو کیا جبکہ کچھ افراد خود ساحل تک پہنچے۔
تمام بچوں کو سیئوٹا میں قائم عارضی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے اور مقامی حکام نے مرکزی حکومت سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔
یہ واقعہ شمالی افریقہ سے یورپ کی طرف غیر قانونی ہجرت کے بڑھتے ہوئے رجحان کا ایک اور ثبوت ہے جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نائیجیریا میں غذائی قلت سے 652 بچے ہلاک