Wed. Apr 1st, 2026

مراکش سے منشیات سپین منتقل کرنے کیلئے بنائی گئی ریل ٹنل پکڑی گئی

news 1774979078 8204



news 1774979078 8204

(24 نیوز) مراکش سے سپین میں بھاری مقدار میں چرس سمگل کرنے کے لیے بنائی گئی سرنگ پکڑی گئی، خفیہ سرنگ کا ڈھانچہ ایک صنعتی گودام کے نیچے بنایا گیا تھا اور تین منزلوں پر مشتمل تھا۔

سرنگ میں ایک شافٹ، سامان ذخیرہ کرنے کیلئے کمرہ اور سرنگ شامل تھی، اس سرنگ میں ریل سسٹم اور کرینز بھی نصب تھیں تاکہ منشیات کو آسانی سے ہسپانوی علاقے میں منتقل کیا جا سکے۔

اس کارروائی کے دوران حکام نے 17 میٹرک ٹن چرس، 14 لاکھ یورو (16 لاکھ ڈالر) نقدی ضبط کی اور 27 افراد کو گرفتار کیا، پولیس نے ضبط شدہ منشیات کی مارکیٹ ویلیو ظاہر نہیں کی۔

بھنگ کے ریزن سے تیار ہونے والی چرس عام طور پر تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے سمندر سے اسپین لائی جاتی ہے, سیوٹا اور میلیلا یورپی یونین کی واحد زمینی سرحدیں ہیں جو افریقہ سے جڑی ہیں، اسی وجہ سے سپین یورپ میں ہیشش کے داخلے کا بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے۔

یورپی یونین کے منشیات ادارے کے مطابق 2023 میں یورپ میں ضبط ہونے والی ریزن کی مجموعی مقدار میں سے 68 فیصد اسپین میں پکڑی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی میں ملاقات کرا دی گئی 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *