
(24نیوز) دو روز قبل مستعفی ہونے والے ڈائریکٹر امریکی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ جو کینٹ نے سنسنی خیز انکشافات کردیئے۔
جو کینٹ نے کہاہے کہ ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنا سب سے غلط قدم تھا،میں نے عہدے سے استعفیٰ ایران جنگ پر تحفظات کی وجہ سے دیا۔
جو کینٹ کے مطابق ایران جنگ میں اہم فیصلہ سازوں کو ٹرمپ کے سامنے اظہار رائے کی اجازت نہیں دی گئی اور جنگ کے ممکنہ اثرات کو بھی نظر انداز کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:آیت اللّٰہ خامنہ ای کے قریبی ساتھی علی لاریجانی کا سراغ کیسے لگایا گیا؟
جوکینٹ کے مطابق ایران جنگ میں جانے سے روکا گیا مگر ٹرمپ انتظامیہ پر اسرائیلی ڈونرز کا دباؤ تھا۔
