Mon. Mar 30th, 2026

مشکل وقت میں بڑا ریلیف پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان

news 1774844479 3571



news 1774844479 3571

(ویب ڈیسک )آسٹریلیا نے مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد گھریلو اخراجات کم کرنا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکس میں نمایاں کمی کر رہی ہے تاکہ بڑھتی مہنگائی کے دباؤ کا شکار عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ فیول ایکسائز (ٹیکس) کو نصف کرنے سے فی لیٹر ایندھن کی قیمت میں 26.3 سینٹ (تقریباً 0.18 ڈالر) تک کمی آئے گی۔ ان کے بقول، ’ہم ایندھن سستا کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ آسٹریلوی شہری شدید معاشی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔‘

یہ فیصلہ آئندہ بدھ سے نافذ العمل ہوگا اور کم از کم چار ماہ تک برقرار رہے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتیں بے قابو!اہم تجارتی راستے  بند ہونے کا خطرہ

قومی خزانہ کے وزیر جم چامرس نے کہا کہ اس اقدام سے 65 لیٹر کے فیول ٹینک پر تقریباً 19 آسٹریلوی ڈالر (13 امریکی ڈالر) کی بچت ہوگی۔

انہوں نے اس اقدام کو ’بروقت، عارضی اور ذمہ دارانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے نمٹنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی سطح پر جاری کشیدگی، خصوصاً ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کے باعث پیدا ہونے والی سپلائی مشکلات کے تناظر میں کیا گیا ہے، جن کے اثرات عالمی ایندھن مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *