Wed. Feb 4th, 2026

مصر کا 30 ہزار طبی عملہ غزہ کے زخمیوں کے استقبال کیلئے تیار – Siasat Daily

Pp4


قاہرہ ۔ 3 فبروری (ایجنسیز) آج پیر کے روز رفح راہ داری کے باقاعدہ آغاز کے ساتھ ہی مصر کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت و آبادی ڈاکٹر خالد عبدالغفار نے غزہ کی پٹی سے آنے والے مریضوں اور زخمیوں کے استقبال کیلئے قائم رابطہ کمیٹی کے ایک وسیع تر اجلاس کی صدارت کی۔وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر حسام عبدالغفار نے اس منصوبے کے تحت غیر معمولی وسائل کو متحرک کرنے کا انکشاف کیا، پورے مصر میں تقریباً 150 ہاسپٹلس کو اس عمل میں شامل کیا گیا ہے، جہاں انتہائی ضرورت کے شعبوں کے تقریباً 12 ہزار ڈاکٹرز اور 18 ہزار سے زائد نرسنگ اسٹاف مکمل طور پر تیار ہے۔ ہنگامی حالات کے مرکزی محکمے سے وابستہ 30 ‘ریپڈ ڈپلائمنٹ’ ٹیمیں میدان میں فوری کارروائی کیلئے تیار کر لی گئی ہیں۔ تقریباً 250 سے 300 جدید ترین طبی سہولیات سے لیس ایمبولینس گاڑیاں تیار کی گئی ہیں، جبکہ روزانہ ایک ہزار انتقالِ خون کے آپریشنز کیلئے اسٹریٹجک اسٹاک محفوظ کر لیا گیا ہے۔ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ منصوبہ بین الاقوامی معیار اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے عین مطابق ہے، بلکہ بعض اشاریوں میں تو یہ عالمی سطح کے کم از کم معیار سے بھی بہتر ہے۔ نیشنل بلڈ بینک کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کے ذریعے ادویات اور طبی سامان کا وافر ذخیرہ یقینی بنایا گیا ہے



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *