چیف منسٹر نے ایک انٹرلوکیوٹری درخواست بھی دائر کی ہے جس میں ذاتی طور پر پیش ہونے اور بحث کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
نئی دہلی: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بدھ 4 فروری کو ریاست میں انتخابی فہرستوں کے الیکشن کمیشن کے جاری اسپیشل انٹینسیو نظرثانی (ایس آئی آر) کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر ایک اہم سماعت سے پہلے سپریم کورٹ پہنچیں۔
چیف منسٹر نے ایک انٹرلوکیوٹری درخواست بھی دائر کی ہے جس میں ذاتی طور پر پیش ہونے اور بحث کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
بنرجی ذاتی طور پر اپنے وکلاء کے ساتھ کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ منگل کو وزیر اعلیٰ کے نام ایک گیٹ پاس جاری کیا گیا۔
عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ کے مطابق، چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جویمالیہ باغچی اور وپل ایم پنچولی پر مشتمل بنچ بنرجی اور مستاری بانو اور ٹی ایم سی کے ارکان پارلیمنٹ ڈیریک اوبرائن اور ڈولا سین کی طرف سے دائر تین دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
