Wed. Mar 4th, 2026

نئی دہلی ائیرپورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول نظام میں خرابی، سینکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار، متعدد منسوخ

news 1762544554 7380



news 1762544554 7380

(24نیوز)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت دیگرکئی ائیرپورٹس پر ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے باعث گزشتہ شام سے سینکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار رہیں اور ملک بھر میں فضائی ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ۔ آج مجموعی طور پر 800 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

خودکار پیغام رسانی کے نظام میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جو ائیر ٹریفک کنٹرول کے ڈیٹا کی معاونت کرتا ہے۔ سسٹم کی خرابی کے باعث ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو فلائٹ پلانز دستی طور پر پراسیس کرنے پڑے جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔کئی گھنٹوں بعد تکنیکی خرابی کو دور کیا گیا جس پر بھارت میں سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ کیسے اتنے گھنٹوں تک ائیرٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی رہی اور اسے کیوں جلد حل نہ کیا جاسکا۔آج رات ساڑھے نو بجے کے بعد ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کو دور کیا گیا ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *