
(24 نیوز)سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے زائرین کو رہائش کی خدمات کی فراہمی میں ناکامی پر عمرہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو رہائشی خدمات کی خلاف ورزی پر 2 عمرہ کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیے۔
اس سے قبل وزارت حج و عمرہ نے 1800 خدمات کمپنیوں کی سروسز معطل کیے تھے۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے مقررہ معیار کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتوں کی عدم فراہمی پر کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:17 فروری کو دوربین سےماہ رمضان کا چاند نہ دیکھیں:متحدہ عرب امارات نے خبردار کردیا
